ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شرد پوار کا الزام، لیڈروں کو لبھانے میں مصروف ہیں فڑنویس اور ان کے وزیر 

شرد پوار کا الزام، لیڈروں کو لبھانے میں مصروف ہیں فڑنویس اور ان کے وزیر 

Sun, 28 Jul 2019 22:10:42    S.O. News Service

پونے،28/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)کے سربراہ شرد پوار نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس اور بی جے پی کے دیگروزراء پراسمبلی انتخابات سے پہلے دوسری پارٹیوں کے رہنماؤں کی خرید و فروخت میں مصروف ہونے کا الزام لگایا۔شردپوارنے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی پر جانچ ایجنسیوں اور سرکاری مالیاتی اداروں کا غلط استعمال کر کے لیڈروں کو اپنی پارٹی میں شامل ہونے کے لئے مجبور کرنے کا بھی الزام لگایا۔این سی پی صدر نے کہاکہ وزیراعلیٰ اورریاستی حکومت کے دیگروزیر خوداس کام(دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو لبھانے) میں پوری طرح مصروف ہیں۔دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کوفون کر رہے ہیں اور ان سے جڑنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔مالیاتی اداروں کے غلط استعمال کی ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ پنڈھرپور میں کلیان کالے(سابق ممبر اسمبلی) کی چینی مل مشکل صورت حال میں تھی۔ریاستی حکومت نے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اس سے 30-35 کروڑ روپے دئیے اور انہیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے کہا۔چونکہ وہ اپنے کارخانے کو بچانا چاہتے تھے، اس لئے انہوں نے چاٹ پارٹی بدل لی۔پوار نے دعوی کیا کہ این سی پی کی ریاستی خواتین صدر پیکر واگھ کو بھی ڈراکر بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے مجبور کیا گیا۔واگھ نے گزشتہ جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ وہ پارٹی چھوڑ رہی ہیں۔ پوار نے کہاکہ واگھ نے مجھ سے ملاقات کی۔وہ فکر مند لگ رہی تھی۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ ان کے شوہر کے خلاف کچھ مجرمانہ معاملے ہیں۔اس کے علاوہ ان کے تعاون پر مبنی ادارے کے خلاف اے سی بی (اینٹی کرپشن بیورو) تحقیقات شروع کی گئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مجھ سے بی جے پی میں شامل ہونے کی اجازت دینے کی اپیل کی تھی۔پوار نے الزام لگایا کہ کاگل سے این سی پی کے ممبر اسمبلی حسن مشرف کو بھی بی جے پی نے پیشکش کی تھی لیکن جب انہوں نے انکار کر دیا تو محکمہ انکم ٹیکس نے کولہاپور میں ان کے احاطے میں چھاپے مارے۔پوار نے کہا کہ ستارا کے ممبر اسمبلی شویدرراجے بھونسلے اور احمد نگر کے رکن اسمبلی سنگرام جگتاپ این سی پی کے ساتھ ہیں۔


Share: